نواز شریف اور مریم نواز کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے،حادثہ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے ،وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ انسانی المیہ ہے، اس سانحے پر دلی دکھ ہوا،حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہیں،انسانی جانوں کا ضیاع سرحدوں سے بالاتر دکھ ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلی مریم نواز نےسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی،ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافروں کے ورثا کے غم میں شریک ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا