سیاحت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہو گیا

Jun 12, 2023 | 17:18:PM
سیاحت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری ، پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر، پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیری سروس کراچی اور گوادر سے شروع کی جائے گی  فیری سروس پر مختلف اداروں کو پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا فیری سروس پہلے مرحلے میں عراق تک شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی بھی پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ اسی ماہ جون میں کیا، فیری سروس کراچی اور گوادر سے شروع کی جائے گی، فیری سروس پر مختلف اداروں کو پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، فیری سروس پہلے مرحلے میں عراق تک شروع کی جائے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ عراقی دورہ کے دوران فیری سروس پر بات بھی ہوئی جس میں عراقی حکام نے پاکستان کو فیری سروس کے لئے اجازت دے دی ہے۔ فیری سروس کے ذریعے عراق جانے والے ذائرین کو بھی سہولت ملے گی، فیری سروس کو پاکستان سے دیگر ممالک تک چلانے پر بھی روابط جاری ہیں۔