آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر نے جیت لیا

Jun 12, 2023 | 14:52:PM
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر نے جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی دوڑ میں بابر اعظم پیچھے رہ گئے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر نے ٹائٹل جیت لیا۔

مئی کے مہینے کے بہترین بلے باز کی دوڑ میں آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر  نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے مئی کے مہینے کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ کپتان پاکستان کرکٹ کرکٹ ٹیم بابر اعظم، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر اور بنگلادیشی کرکٹر نجم الحسین شانتو میں شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیاورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

آئی سی سی نےپلیئر آف دی منتھ کا  نتیجہ سنا دیا ہے۔ جس کے مطابق 23 سالہ آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر بازی لے گئے۔ انہیں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے جبکہ ٹاپ رینک بابر اعظم یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر سکے ہیں۔