آسٹریلیاورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

Jun 11, 2023 | 17:22:PM
آسٹریلیاورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک) مسلسل دوسری بار بھارت کو فائنل میں شکست، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام ہو گیا۔

انگلینڈ کے اوول سٹیڈیم لندن میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی۔  444رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 234رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کوہلی ،شرماسمیت کوئی بھارتی بلے باز ففٹی بھی نہ کرسکا۔ روہت شرما 43، ویرات کوہلی 49 اور اجنکیارہانے 46رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا، پی سی بی کا مجوزہ ہائبرڈ ماڈل منظور

 آخری اننگز میں آسٹریلیاکےنیتھن لیون نے 4  ،سکاٹ بولینڈ نے 3 اور مچل سٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیانے پہلی اننگز میں 469 بنائے اوردوسری اننگز میں 270 رنز  8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 163اور سٹیوسمیتھ  121 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ دوسری اننگزمیں الیکس کیرے 66رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں اجنکیارہانے 89رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ بھارت کو مسلسل دوسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست ہوئی۔ 2021 میں بھی بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھو ں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔