دوران امتحان طلبا کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Jun 12, 2023 | 14:25:PM
دوران امتحان طلبا کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ) حیدرآباد سے دوران امتحان طلبا کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

نویں اور دسویں جماعت کے بعد گیارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران بھی موبائیل فون کا آزادانہ استعمال ہوتا رہا۔ طلبہ کی جانب سے کمرہ امتحان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتحن کی غلطی کی سزا بچوں کو بھگتنا پڑے گی ،نمبر کٹنے کا خدشہ

امتحان کے آغاز سے امتحان کے اختتام تک طلبا ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے۔ ٹیچرز کی موجودگی میں ٹک ٹاک بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔