ایشوریا نے ’’ٹینا ‘‘کا کردار کیوں نہیں کیا،اہم انکشاف

Jun 12, 2021 | 12:16:PM
ایشوریا نے ’’ٹینا ‘‘کا کردار کیوں نہیں کیا،اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ کے مطابق جس وقت انہیں  فلم کچھ کچھ ہوتا ہے  کی آفر کی گئی اس وقت ان کا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں ٹینا کا کردار ادا کرنا ان کے لیے مشکل تھا اور اس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا تھا، ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں اپنی ساکھ خراب نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

 تفصیلات کے مطابق  کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ رانی مکرجی کو کاسٹ کرنے کا مشورہ فلمساز ادتیا چوپڑا نے دیا تھا۔کرن جوہر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ٹینا کا کردار ٹوئنکل کھنا کیلئے لکھا گیا تھا لیکن وہ فلم میں اداکاری نہیں کرسکیں ،بعدازاں اداکارہ تبو، ایشوریا اور ارمیلا سمیت دیگر کو اس کردار کیلئے کہا گیا۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینا کے کردار کیلئے رانی سے قبل متعدد اداکاراؤں سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن ان  سب نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    گلگت بلتستان: درمندر میں شدید سیلاب ،سڑکیں بہہ گئیں