گلگت بلتستان: درمندر میں شدید سیلاب ،سڑکیں بہہ گئیں

Jun 12, 2021 | 11:46:AM
گلگت بلتستان: درمندر میں شدید سیلاب ،سڑکیں بہہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گلگت بلتستان کے  بالائی گاؤں درمندر میں شدید سیلاب کی تباہ کاریاں، خوراک اور دوائوں کی قلت 

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے بالائی گاؤں درمندر  میں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، سیلاب اتنا شدید تھا کہ سڑکیں اور کئی رابطہ پل بھی پانی میں بہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے سےرہائشیوں کا  زمینی رابطہ ختم ہو گیا، 350 سے زائد گھرانوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث خوراک اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، رہائشیوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    نارووال: 15 روز قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کی لاش نہر سے برآمد