ویتنام: سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 15 بھارتی ہلاک،21افراد کو بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ویتنام کے جنوبی جزیرے فو کوک کے قریب سیاحوں کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 15 بھارتی سیاح ہلاک جبکہ 21 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
حادثے کے بعد مقامی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 36 افراد سوار تھے، جن میں 32 بھارتی سیاح، عملے کے تین ارکان اور ایک معاون شامل تھا۔
کشتی ہون مے رٹ جزیرے سے این تھوئی بندرگاہ جا رہی تھی کہ ساحل سے تقریباً 400 میٹر دور سمندر میں الٹ گئی۔
It is with profound grief that we share the list of 15 Indian nationals who have lost their lives in the tragic boat accident near Phuc Quoc Island today. The list has been recieved from the Vietnamese authorities.
— India in Vietnam (@AmbHanoi) July 11, 2026
Our prayers are with the families of the deceased.
The Embassy… pic.twitter.com/2fr2TjXuPp
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت سمندر میں بڑی لہریں اٹھ رہی تھیں اور موسم خراب تھا، جس کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔
تاہم حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی حتمی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
ویتنام میں بھارتی سفارت خانے نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاسدارن انقلاب نے تاحکم ثانی آبنائے ہرمز بند کر دی
متاثرہ خاندانوں کی معاونت کے لیے ہو چی منہ سٹی اور ہنوئی میں ہنگامی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ مقامی حکام کے ساتھ رابطہ بھی جاری ہے۔
بھارتی سفارت خانے کے مطابق حادثے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں کیونکہ مقامی حکام کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔