اداکارہ حمیرا اصغر سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل، 16 ہزار فٹ کی بلندی پر کرتب کا مظاہرہ

Jul 12, 2025 | 20:46:PM
اداکارہ حمیرا اصغر سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل، 16 ہزار فٹ کی بلندی پر کرتب کا مظاہرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر سکائی ڈائیونگ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں اداکارہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے۔

اُن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں 16 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک طیارے سے چھلانگ لگا کر فضا میں غوطے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن پر انھوں نے لکھا کی ہمارے خواب آسمان کو چھو لیں گے، اگر ہم انہیں جانے دیں گے۔ اپنے خوابوں پر عمل کرتے ہوئے آسمان پر اپنی زندگی کا آغاز کریں!"

 انھوں نے مزید لکھا کہ 116 ہزار فٹ کی بلندی سے 160 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار کی تیز ترین فری فال-

یہ اعتماد، نظم و ضبط، تجربے اور چیلنجز کو قبول کرنے کا معاملہ ہے!!

 خیال رہے کہ اداکارہ حمیرا کی لاش کو 8 سے 10 مہینے بعد قبر نصیب ہوئی،ان کی لاش نہایت بری حالت میں چار روز قبل ملی تھی،ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر علی کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت مختصر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی،اداکارہ حمیرا کا آخری بار موبائل کالز یا سوشل میڈیا پر پوسٹ ستمبر 2024 کی ہیں جب کہ ان کے گھر سے ملنے والی اشیا کی ایکسپائری بھی انہی تاریخوں کی ہے۔

جس سے لگتا ہے کہ اداکارہ کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ لاش بھی گَل گئی تھی اور ڈی کمپوزنگ کے آخری مرحلے میں تھی،حمیرا کی شناخت بطور ماڈل اور اداکارہ تھی، وہ 2018 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں اور ڈیفنس میں ایک فلیٹ میں کرائے پر رہائش پذیر تھیں۔

اداکارہ حمیرا ایک مصورہ اور فٹنس ٹرینر ہونے کے ساتھ ساتھ دل دہلا دینے والے اسٹنٹس بھی کرنے کی شوقین تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پرگرفتار