وکی کوڈو ،امجد رانا اور سجناں چوہدری کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر پکار نےشوکاز نوٹس جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پنجاب کونسل آف دی آرٹس (پکار)نے سٹیج اداکار امجد رانا اور وکی کوڈو کو غیر اخلاقی پرفارمنس اورسٹیج اداکارہ سجناں چوہدری کو غیر اخلاقی ڈانس پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکار امجد رانا اور وکی کوڈو دونوں اداکاروں کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی جملے بولنے کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے ۔ دونوں فنکاروں کو غیر اخلاقی جملے بولنے پر دو یوم کے اندر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ( پکار) کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اگر دونوں فنکاروں پیش نہ ہوئے یا مناسب جواب نہ دے سکے تو انکے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جس میں دونوں فنکاروں کے لمبے عرصے کیلئے سٹیج پر پرفارم کرنے پر روک لگا دی جائے گی۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق آئندہ سوشل میڈیا پر وائرل ہر فنکار کو مانیٹر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سٹیج اداکارہ سجناں چوہدری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،ان کو تین روز مین جواب داخل جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے اداکاراؤں کی ڈانس پرفارمنس پر سخت مانیٹرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے : سلمان اکرم راجہ