سعودی عرب کی آبادی 35 ملین سے زائد ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ادارے جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹکس کے ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ2024 میں سعودی عربیہ کی مکمل آبادی ساڑھے تین کروڑ سے زائد تھی۔ مکمل آبادی میں اکثریت 65سے کم عمرکے افراد کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹک (جی اے ایس ٹی اے ٹی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے دیٹا میں انکشاف کیا گیا ہےکہ2024 میں سعودی عربیہ کی مکمل آبادی 3.35؍ملین ہوچکی تھی۔ ڈیٹا کے مطابق مکمل آبادی میں سے 55.4؍ فیصد سعودی کے باشندے ہیں جبکہ غیر سعودی آبادی4.44؍ فیصد ہے۔ اعداد و شمار میں صنفی عدم توازن کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جہاں مکمل آبادی میں مردوں کا فیصد1.62ے جبکہ خواتین9.37 فیصد ہیں۔ڈیٹا میں بنیادی طور پرپیدوار سماج کے ڈھانچے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مکمل آبادی میں15سال سے64سال تک کے افراد کی آبادی74.7فیصد، صفر سے14سال کی عمر کے بچوں کی آبادی22.5؍ فیصد ہے جبکہ 65یا اسے سے زیادہ عمر کے معمر افراد کی آبادی صرف 2.8 فیصد ہے۔ ’’سعودی عربیہ پاپیولیشن۔۔ فگرز اینڈ سسٹین ایبل امپیکٹ‘‘ کے نام سے جاری کئے گئے ڈیٹا میں سعودی سلطنت کی آبادیاتی طاقت کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں نوجوانوں کی آبادی معاشی ترقی میں مضبوط بنیاد ثابت ہوسکتی ہے جبکہ تعلیم، ٹریننگ اورانسانی ترقی میں جاری سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم کیا:وزیراعظم