پنجاب : آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال

Jul 12, 2025 | 10:53:AM
پنجاب : آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل بنایا جائے۔

وزیر تعلیم نے پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جائیں،ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی نئی گریڈنگ پالیسی مزید ایک سال کیلئے موخر

اسسمنٹ ٹیسٹ سے اساتذہ اور طلباکی پرفارمنس پرکھی جا سکے گی،اجلاس میں تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر غورکیا گیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں،پانچویں سے ساتویں تک اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے شفاف نظام لاگو کیا جائے۔

میٹرک ٹیک کی نہم و 11ویں کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں بھی ڈھالنے پر غور، انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیک ایجوکیشن کیلئے اکیڈمک کمیٹی ویڈیوز کی کوالٹی پر کام کرے۔

آئندہ سال کتب کی بروقت پرنٹنگ و ترسیل کیلئے ابھی سے کام شروع کر دیا جائے،اجلاس میں مڈل میں ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔