دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا، سسرالیوں نے پیٹ دیا ،ویڈیو وائرل

Jul 12, 2023 | 23:12:PM
دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا، سسرالیوں نے پیٹ دیا ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا ،  سسرالیوں دھوکا ملنے پر خوب پٹائی لگائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 سوشل میڈیا پر دلہا کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، دلہے نے اپنے سر پر نقلی بال لگائے ہوئے تھے اوراس بات سے اپنے سسرالیوں کو بے خبر رکھا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لے کر آنے والے دلہے کے سر پر قدرتی بال موجود نہیں تھے اس نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے تھے، تاہم دلہے کے گنجے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ایک شخص کو اس پر شک ہوا اور اس نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں نے دلہا کو مارنا شروع کردیا۔

اس دوران دلہا بار بار اپنی غلطی کی معافی مانگتا رہا مگر لڑکی والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور ہر کسی نے اس پر ہاتھ صاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:"افغانستان میں یومیہ 100 ٹن خام تیل نکالا جائے گا"، طالبان وزیر