مریم نواز کا عید کے بعد عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دیئے جانے کا عندیہ

Jul 12, 2022 | 10:46:AM
مریم نواز ،عید ،عوام ،بڑا ،ریلیف ،پیکیج ،عندیہ
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے ہوچکے، اب اچھا وقت آئے گا۔ اگلے دو دن میں شہباز شریف عوام کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑیں، جتنے مشکل فیصلے ہونے والے تھے وہ ہو گئے، شہباز شریف عوام کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہی وزیراعظم عوام کو ریلیف دینگے، عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی ہے، ہاں ہم آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

انہوں نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ روز میڈیا پر عمران خان کے کارنامے کھلتے ہیں، پنجاب میں آکر ڈیڑھ گھنٹہ ہمارا سر کھاتا ہے، عمران خان چار سال میں کوئی چار کام بھی نہیں کر سکے، ہم عوام کی مشکلات کو ختم کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر صرف سیاسی شعبدہ بازی تھی۔ عمران خان نے کرپشن کا ایک نیا نظام متعارف کروایا۔ پہلا حکمران ہے جس نے توشہ خانہ اور بیت المال کو اپنا ذریعہ معاش بنایا۔