کراچی میں گیس کا بد ترین بحران، مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر
کراچی میں گیس کا بد ترین بحران، مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں گیس کا بد ترین بحران، مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی، گیس پریشر کم اور بند ہونے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گیس فیلڈز بند ہونے سے شہر میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے، ایک گیس فیلڈ بند ہونے سے 30 اور دوسری گیس فیلڈ بند ہونے سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بندش درپیش آئی۔
ذرائع کے مطابق دو گیس فیلڈ بند ہونے سے ایس اس جی سی کو 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیسنکی کمی کا سامنا ہے، گیس کی قلت سے انڈسٹریل صنعتی علاقوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ایس ایس جی سی کی شہر میں اربوں روپے خرچ کر کے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں نئی پائپ لائنوں کی وجہ سے کھدائی سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں اب گیس بند ہے۔
ملیر ،سعود آباد ،نارتھ کراچی ،پی آئی بی کالونی ،ناظم آباد ،شادمان ٹاؤن ،سرسید ٹاؤن ،کاٹھور، گارڈن، بورا پیر،اختر کالونی، منظور کالونی، چنسر گوٹھ، گڈاپ سٹی ،اورنگی ،لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید قلت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکارشہید