این او سی اور لائسنس تجدید کی فیس میں اضافہ ؛پبلشرز کا کتابیں مہنگی کرنے کا عندیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)این او سی اور لائسنس تجدید کی فیس میں اضافے کے بعد کتابیں مہنگی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔
پبلشرز نے کتابیں مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا،پرائیوٹ سکولوں کے لیے چھاپی جانے والی کتابوں کے نرح چالیس سے پچاس فیصد تک بڑھیں گے۔
پبلشرزکاکہناہے کہ این او سی اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں اضافے کے بعد کتابیں مہنگی کیے بغیر اخراجات پورے نہیں ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی عالمی رینکنگ کا اعلان
کتابوں کے این او سی کے لائسنس کی فیس 20 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کی گئی ہے،اسی طرح لائسنس تجدید کی فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی ہے۔