بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر پر والد کا جذباتی پیغام سامنے آگیا

Jan 12, 2026 | 14:36:PM
بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر پر والد کا جذباتی پیغام سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جس پر ان کے والد اعظم صدیق کا جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے مصنف خلیل جبران کی ایک تحریر کا اردو ترجمہ لکھا ہے:  گھر بنتے ہیں گھر کے مکینوں سے، خدا خوش ہوتا ہے سجدے میں پڑھی جبینوں سے۔ 

رپورٹس کے مطابق اعظم صدیق نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے شاد آباد رہے، اس گھر کا ہر کونا اللہ کی رحمتوں سے مستجاب رہے۔

  

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کا یہ گھر جدید اور نیو کلاسیکل طرزِ تعمیر کا شاندار شاہکار ہے جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گھر اپنے خوبصورت اور متوازن ڈیزائن، کشادہ اندرونی حصوں اور جدید سہولیات کے باعث خاص توجہ حاصل کررہا ہے۔

گھر میں صاف ستھری لائنز، کشادگی اور ہم آہنگی کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جبکہ مرکزی داخلی دروازہ اور نفیس فنشنگ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

 اس کے علاوہ رہائش گاہ میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے، جہاں بابراعظم کی کرکٹ کامیابیوں اور اعزازات کو نمایاں طور پر سجایا گیا ہے۔