پاکستانی سفیر نےسعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو ہلال امتیاز پیش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو ہلال پاکستان سے نوازا ہے جو، پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کےلیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک محرک ہے۔
سعودیہ مین تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ریاست پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز ریاض میں سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو پیش کیا۔
اس موقع پر دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا خطرناک جرائم پیشہ رحمان ڈکیت بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا