شیراکوٹ: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی،5 افراد زخمی

Jan 12, 2024 | 10:52:AM
شیراکوٹ کے علاقے غازی چوک میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بائث 5 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو، وقاص احمد) شیراکوٹ کے علاقے غازی چوک میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بائث 5 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آگ گھر میں سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمیوں کو میوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب شکارپور میں قومی شاہراھ لکی غلام شاہ کے قریب بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ لگ گئی، آگ نے پورے ٹرالر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

مزید پڑھیں:  دیربالا: آگ نے 10 گھروں کو جلا دیا،1 شخص جانبحق، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق ٹریکٹر کے سلنسر سے چنگاری نکلنے کے باعث بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ لگ گئی۔ بھوسے میں لگی آگ نے پل بھر میں ہی ٹریکٹر ٹرالی کو خاکستر بنادیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزدوروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچالیں۔

علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے دفتر میں بروقت اطلاع دی مگر کوئی ریسکیو کرنے نہیں آیا تھا، ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے آگ کو قابو نہ پایا جا سکا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی۔