دیربالا: آگ نے 10 گھروں کو جلا دیا،1 شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Jan 12, 2024 | 10:41:AM
دیربالا کے علاقے پاتراک گلدائی برکلے میں آتشزدگی کی وجہ سے پورا محلہ چند منٹوں میں راکھ کا ڈھیر بن گیا جس میں 1 شخص جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ڈاکٹر فاروق احمد) دیربالا کے علاقے پاتراک گلدائی برکلے میں آتشزدگی کی وجہ سے پورا محلہ چند منٹوں میں راکھ کا ڈھیر بن گیا جس کے باعث1 شخص جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  اگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے 10 گھر اور 1 مسجد جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور مصر دو طرفہ تجارت کو 4 ارب ڈالرز تک لے جا سکتے ہیں: گوہراعجاز