پاکستان اور مصر دو طرفہ تجارت کو 4 ارب ڈالرز تک لے جا سکتے ہیں: گوہراعجاز  

وزیرتجارت کا قاہرہ میں سنگل کنٹری نمائش کا دورہ،مصر اور پاکستان کے تاجروں سے ملاقاتیں کیں

Jan 12, 2024 | 10:32:AM
پاکستان اور مصر دو طرفہ تجارت کو 4 ارب ڈالرز تک لے جا سکتے ہیں: گوہراعجاز  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرتجارت گوہراعجاز  نے قاہرہ میں سنگل کنٹری نمائش کا دورہ کیا،مصر اور پاکستان کے تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 وزیر تجارت نے آٹو، ٹیکسٹائل اور مختلف مصنوعات کے اسٹالز کا  بھی دورہ کیا، وزیرتجارت  گوہر اعجاز نےکہاکہ  مصر کو ترجیحی تجارت کےمعاہدے کی پیش کش کی ہے، پاکستان اور مصر فوری ترجیحی تجارت کےمعاہدے پر دستخط کریں، مصر کو علاقائی ممالک کے مقابلےمیں سستی مصنوعات فراہم کرسکتےہیں، پاکستان اور مصر کی دوطرفہ تجارت کا حجم 400 ملین ڈالرز ہے، مصر کے تاجروں کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔

 گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 400 ملین ڈالرز ہے،پاکستان اور مصر دو طرفہ تجارت کو 4 ارب ڈالرز تک لے جا سکتے ہیں،دونوں ممالک 100 ارب ڈالرز کی تجارت کر رہے ہیں،دو طرفہ تجارت بڑھا کر باہمی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا