پاکستان سے تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے،ایرانی صدر کا عزم

پاکستان اور ایران نے ورک فورس اورفلم وسنیما میں تعاون کیلئے ایم اویوز کا فیصلہ کر لیا

Apr 22, 2024 | 12:46:PM
 پاکستان سے تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے،ایرانی صدر کا عزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 3 روزہ دورے پر روانگی سے قبل تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں، ماضی سے آج تک پاکستان اور ایران میں بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان اور ایران کا مشترکہ مؤقف ہے، پاکستان اور ایران متعلقہ امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان میں حکام کے ساتھ سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورایران کا ورک فورس اورفلم وسنیما میں تعاون کیلئے ایم اویوزکافیصلہ کیا ہے،وفاقی کابینہ نےایران کےساتھ مزید 2 ایم اویوزکی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ سےسرکولیشن پرالگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہے،پاکستان اورایران ورک فورس کیلئےمفاہمت کی یادداشت پردستخط کریں گے،دونوں ممالک میں ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے

ایم اویو کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئےمشترکہ تعاون کوفروغ دیاجائےگا،ایم او یو کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کےقیام کاجائزہ لیا جائے گا،ایک دوسرے کےممالک میں ماہر وفودکی سطح پردورے کیےجائیں گے۔

 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں فلم کےتبادلےاور سنیما کوآپریشن کاایم ایو یوبھی ہوگا،ایم اویوکےتحت فلم کیلئے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کئےجائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کیلئے وفود کا تبادلہ کیا جائےگا، ایم اویوکےتحت ایک دوسرے کے ممالک میں فلم ویکس اوردیگر ثقافتی تقریبات کاانعقادہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر،انٹر بینک میں ڈالرکا بھی ریٹ گر گیا

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر آج پاکسان پہنچے ہیں، ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ ایران کے صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ مزار اقبال اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔