ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Apr 19, 2024 | 23:36:PM
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدرکی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لےگی۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: