راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Jan 12, 2024 | 09:22:AM
راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اُن کے رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈکیتوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ملزمان سے پولیس کی یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پشین سے قومی اسمبلی کی نشست پر محمود خان اچکزئی مولانا  فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے۔ ملزمان نے حال ہی میں کینیڈا سے آنے والے ایک شہری کےساتھ بھی واردات کی تھی۔