کراچی: ڈاکوؤں نے کالج میں پروفیسر کو لوٹ لیا

Jan 12, 2023 | 12:40:PM
کراچی: ڈاکوؤں نے کالج میں پروفیسر کو لوٹ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے تعلیمی ادارے بھی لیٹروں سےمحفوظ نہیں رہے، ملیر کے گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لوٹ مار کی وارداتوں پر نوٹس لینے کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، کراچی میں ملیر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پروفیسر شیخ طارق جمیل کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار

متاثرہ پروفیسر نے اس حوالے سے بتایا کہ دو موٹرسائیکل ملزمان ان کا پیچھا کرتے ہوئے کالج کے اندر گھس آئے اور پروفیسر سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

متاثرہ پروفیسرکی جانب سےکھوکھراپار تھانےمیں واردات سےمتعلق درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔