ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار

Jan 12, 2023 | 12:05:PM
ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشتگردی فورس نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت احسان اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بارے میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد، فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق

اس کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی کی جانب سے لودھراں، اوکاڑہ اور لاہور میں بھی کومبنگ آپریشن تیز کردیے گئے ہیں۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 13 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 628 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 1 ہزار 9 سو 6 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے علاوہ گرفتار افراد کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کیے گئے۔