فیصل آباد: فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق

Jan 11, 2023 | 13:45:PM
فیصل آباد: فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ساس اور نند فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید مختار اور ان کا ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے۔

سمندری میں پیش آئے واقعے پر وکلاء نے ضلع کونسل چوک پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔