کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعظم

Jan 12, 2023 | 11:21:AM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم، آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرِاعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، متعلقہ وفاقی اعلی حکام اور صوبائی چیف سیکٹریز نے شرکت کی۔ جس میں بتایا گیا کہ رواں سال سیزن کے اختتام پر گندم کے کیری فارورڈ اسٹاک 1.4 ملین میٹرک ٹن ہونگے جوکہ نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔

وزیراعظم نے گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ترسیل کے حوالے سے اپنی گورننس بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے اپنے اور پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فلور ملز تک بروقت رسد یقینی بنائیں، صوبے گندم کی بروقت ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر بنائیں، گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً 1000 روپے کی کمی واقعہ ہوئی، جو خوش آئند ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیگی۔