اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حیرا ن کن تصو یر ۔۔۔

Jan 12, 2021 | 00:00:AM
 اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حیرا ن کن تصو یر ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی معروف اداکارائوں میں ہوتاہے جنہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں سمیت ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں بھی ہوتا ہے۔وہ 2000ء میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔38 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی 21 سال پرانی تصویر پوسٹ کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں پریانکا نے بتایا ہے کہ ان کی17سال کی عمرکی تصویر ہے یعنی مس ورلڈ منتخب ہونے سے صرف ایک سال قبل کی۔دبلی پتلی پریانکا کی تصویر کو دیکھ کر مداح کافی حیران ہورہے ہیں اور ان کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔