رمضان المبارک کے دوران پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )رمضان 2026 کے دوران عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر ، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز کے سرکاری اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے,جاری اعللامیے کے مطابق عام عوام کیلئے ٹوکن جاری کرنے اور سروسز کا وقت پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا، جبکہ دفاتر کے عمومی اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔
رمضان المبارک میں جمعہ کو عوامی سروس اور ٹوکن کا وقت صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک ہوگا، جبکہ دفاتر صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسی طرح روزانہ 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز کا وقت مخصوص کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ اوقات کار RPO G-10/4 اسلام آباد، RPO گارڈن ٹاؤن لاہور، RPO عوامی مرکز کراچی اور NADRA میگا سینٹرز پر لاگو نہیں ہوں گے۔
پاسپورٹ فیس;
36 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست کیلئے5 سال کے لیے 4,500 روپے، 10 سال کے لیے 6,700 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 7,500 روپے اور 11,200 روپے ہوگی۔
72 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست 5 سال کے لیے 8,200 روپے، 10 سال کے لیے 12,400 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 13,500 اور 20,200 روپے ہے۔
100 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست 5 سال کے لیے 9,000 روپے، 10 سال کے لیے 13,500 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 18,000 اور 27,000 روپے ہے۔
بھی پڑھیں : 76 فراد سے عمرہ کروانےکے نام پر رقم بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ گرفتار