راجن پور میں انکاؤنٹر، تین خطرناک ڈاکو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رحیم یار خان پولیس اور ملٹری انٹیلی جنس نے راجن پور کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کر کے دو خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کئے گئے ڈاکوؤں میں ایک گل حسن ہے جس کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے ککا انعام مقرر ہے۔ دوسرے دو ڈاکو گل حسن لولائی کے ساتھی جھاگڑ اور فاروق ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ان ڈاکوؤں کا تعلق لولائی گینگ سے ھے۔
گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت ملٹری گریڈ کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی عرفان علی سموں نے کہا کہ ان ڈاکؤں کا گرفتار ہونا بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقہ میں سختی بڑھنے کے بعد یہ ڈاکو وہاں سے فرار ہو کر راجن پور کے پہاڑی علاقہ میں آ گئے تھے۔
پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا، انکاؤنٹر ہوا، جس میں گھیرے میں آ کر یہ تینوں ڈاکو پکڑے گئے۔ ان سے خطرناک ملٹری گریڈ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔