ماسکو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی روس کے  نائب وزیر دفاع اوسماکوف سے  ملاقات 

Feb 12, 2026 | 21:15:PM
 ماسکو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی روس کے  نائب وزیر دفاع اوسماکوف سے  ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  ماسکو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے  روس کے  نائب وزیر دفاع سے  ملاقات کی ہے۔

ماسکو میں  پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے بتایا کہ   ماسکو میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روس کے نائب وزیر دفاع واسیلی اوسماکوف سے ملاقات کی۔  اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلیٰ سطح کے وفود کے دوروں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔  

فریقین نے باہمی مفید تعاون کو فروغ دینے اور تعمیری مذاکرات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  بنگلہ دیش انتخابات، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج،کونسی جماعت آگے؟