گھوٹکی میں 13ڈاکو ؤں نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا

Feb 12, 2026 | 21:07:PM
گھوٹکی میں 13ڈاکو ؤں نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفر اللہ)گھوٹکی میں 13ڈاکو ؤں نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا۔ 

گھوٹکی ضلع میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن 28 روز بھی جاری رہا۔  آپریشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔

جاگیرانی گینگ کے 13 اشتہاری ملزمان نے ایس ایس پی کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

سرنڈر کرنے والوں میں محمد ایوب، خالد حسین، نور علی اور فرمان جاگیرانی شامل ہیں۔ 

 سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:  بھارت نے پاکستان آنے والے نالے میں ٹینک شکن لینڈ مائن ڈال دی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنائی

ملزمان کا دعویٰ—ہم بے گناہ ہیں، رہائی کے بعد شرافت کی زندگی گزاریں گے۔ 

گھوٹکی پولیس نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔