بھارت نے پاکستان آنے والے نالے میں ٹینک شکن لینڈ مائن ڈال دی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشفاق ربانی) شکرگڑھ کے علاقے قاسم پورہ کے قریب نالے سے بھارتی ساختہ بارہ پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک لینڈ مائن برآمد کر لی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مائن کو ناکارہ بنا دیا، جس سے بڑی تباہی کا خدشہ ٹل گیا۔
۔تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے نواحی گاؤں قاسم پورہ کے قریب نالے میں مشتبہ دھماکہ خیز مواد کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بی ڈی ایس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ 12 پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد کر لی۔
بم ڈسپوزل حکام کے مطابق مائن کو محفوظ تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ بروقت کارروائی کے باعث کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ادارے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟
