چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا فیملی کورٹس کمپلیکس کا دورہ، جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچر کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)چیف جسٹس اسلام آبا د ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے فیملی کورٹس اور ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیااورفیملی کورٹس کمپلیکس میں جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچر کا افتتاح کیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگرنے فیملی کورٹس اور ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا،جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز ناصر جاوید رانا، محمد یار گوندل اور صدر اسلام آباد بار نعیم علی گجر نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔
فیملی کورٹس کمپلیکس میں چیف جسٹس نے جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچر کا افتتاح کیا۔
جینڈر ریسپانسیو انفراسٹرکچرکا مقصد خواتین اور بچوں کیلئے سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے خواتین سائلین کیلئے انتظار گاہ، شیر خوار بچوں کے ساتھ ماؤں کیلئے انفنٹ کیئر رومز کا افتتاح کیا۔
خاندانی تنازعات کے تصفیے کیلئے مصالحتی کمرے کا بھی افتتاح کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں چیف جسٹس نے خواتین سائلین کیلئے انتظار گاہ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں ای فائلنگ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔
ای فائلنگ سےسائلین عدالت آئے بغیر اپنے مقدمات دائر کر سکیں گے۔
چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کی جانب سے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے فروغ کو سراہا۔