ہماری مانگیں پوری کرو، انڈیا میں 30 کروڑ ملازمین کی ’بھارت بند‘ ہڑتال کا آغاز

Feb 12, 2026 | 11:45:AM
ہماری مانگیں پوری کرو، انڈیا میں 30 کروڑ ملازمین کی ’بھارت بند‘ ہڑتال کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں آج  12 فروری  ملک گیر ہڑتال یا بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے، مزدور یونینز اور کسان حکومت کے نئے لیبر کوڈز، اجرت کی پالیسیوں اور نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 قریباً 10 مرکزی یونینز اور 30 کروڑ کارکن ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کارکنوں کے حقوق اور ملازمت کی حفاظت کو کمزور کرتے ہیں، اس دوران بینکنگ اور دیگر سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔

اہم مطالبات میں نئے لیبر کوڈز کی واپسی، MGNREGA کی بحالی، دیہی روزگار اسکیمز میں بہتر روزگار کی ضمانت اور کارکنوں کے حقوق کی حفاظت شامل ہیں، ہڑتال کی حمایت کئی کسان تنظیموں نے بھی کی ہے اور ملک بھر میں مظاہرے اور اجتماعات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طالبات کا آکسفورڈ میں پڑھنے کا سنہری موقع،ملالہ یوسفزئی نے بڑا اعلان کر دیا