اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات کا دن ،کون کون ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات کا دن ہے۔
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست گزشتہ روز جیل حکام کو بھجوائی تھی،اس فہرست میں امتیاز شیخ ،مشرف آفریدی ،اظہر غزوانی، محمد عبدالسلام آفریدی،فضل حکیم یوسفزئی اوراویس یونیس کا نام شامل ہے۔
فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے،اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہےاوراڈیالہ جیل کے قریب مختلف پوائنٹس پر عارضی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔