وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا

Feb 12, 2026 | 09:39:AM
 وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذکردیاگیاہے،ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی,موقع پر شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ہو گی.
گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہو گی،تجاوزات ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہو گی,اس کے علاوہ انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس سیور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہو گا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا،ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:عُمان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ حکومت نے اعلان کردیا
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمدوقاص نذیرکاکہناہے کہ ڈیجیٹل شواہد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے،ون ایپ کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔