دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، پولش سفیر ماچے پریسارسکی

Feb 12, 2026 | 00:28:AM
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، پولش سفیر ماچے پریسارسکی
کیپشن:  پولینڈ کے سفارت خانہ میں یوکرین جنگ کے چار برس مکمل ہونے پر پولش سفارت خانے، یوکرینی سفارت خانہ اور ٹیم یورپی یونین نے مشترکہ طور پر یکجہتی تقریب کا انعقاد کیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان میں پولش سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا ہے کہ ہم یوکرینی عوام کو روسی جارحیت کے خلاف جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یوکرین پر روسی حملے کے4 برس مکمل ہونے پر تقریب میں اسلام اباد مسجد دہشتگردی کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

 پولینڈ کے سفارت خانہ میں یوکرین جنگ کے چار برس مکمل ہونے پر پولش سفارت خانے، یوکرینی سفارت خانہ اور ٹیم یورپی یونین نے مشترکہ طور پر یکجہتی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے اسلام اباد مسجد دہشت گردی پر شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ تقریب میں اسلام اباد مسجد دہشت گردی پر شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے خاموشی اختیار کی گئی تقریب سے خطاب میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا کہ ہم یوکرینی عوام کو روسی جارحیت کے خلاف جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، گزشتہ دنوں اسلام اباد کی مسجد میں ہولناک دھماکہ ہوا ہم اس دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ماچے پریسارسکی کا کہنا تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ روس کو امن میں دلچسپی نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے ہمسایوں کی تباہی میں مصروف ہے،یوکرین میں دور جدید کی نوآبادیاتی جنگ لڑی جاری ہے،ہم یوکرین کو اخلاقی، سفارتی اور عسکری تعاون فراہم کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ پولینڈ کو غزہ میں شہریوں کی مشکلات پر تشویش ہے،مشرق وسطی میں امن کے لئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

 تقریب سے خطاب میں یوکرین کے سفیر مرکیان  چیچُک نے کہا روس کے ہاتھوں لاکھوں یوکرینی عوام کے قتل عام، بچوں کا اغوا اور انفراسٹرکچر کی تباہی کا سامنا ہے،یوکرین  امن کا خواہاں اور بات چیت کے لئے تیار ہے۔

یوکرین کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا،گزشتہ 2 برس میں روس نے یوکرین کے 1.4 فیصد علاقے پر قبضہ کیا۔

مرکیان  چیچُک کہ کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ریاستوں کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی ہمیشہ حمایت کی اورجارح کی حمایت نہیں کی،ہم یوکرین کے سالمیت کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے کردار کے خواہاں ہیں، پاکستان سے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کے سفیر رایمنداس کروبلس نے کہا کہ روسی جارحیت کے جواب میں یورپی یونین یوکرین کے اپنے حق دفاع کی ہرممکن سپورٹ کر رہی ہے، روس نے شدید موسم سرما میں یوکرین میں مرکزی پاور نظام اور ہیٹنگر سسٹم کو نشانہ بنایا ۔

یورپی یونین پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت عالمی برادری روس پر دباو برقرار رکھنا چاہئیے،ہم علاقائی استحکام اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ہم مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید فعال بنانا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے روس سے 90 فیصد توانائی درامدات روک دی ہیں۔ یوکرین اپنی زمین کا ہی نہیں بلکہ یورپ کا بھی دفاع کر رہے ہیں تقریب میں یورپی یونین ممالک کے سفیروں نے سٹیج پر اکھٹے ہو کر یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان اور ایران تہذیبی شراکت دار ہیں،صدر مملکت کی ایران کے قومی دن کی تقریب میں شرکت