شادی کے لیے میں نے پہلے پروپوز کیا تھا: ماورا حسین کاانکشاف

Feb 12, 2025 | 15:27:PM
شادی کے لیے میں نے پہلے پروپوز کیا تھا: ماورا حسین کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد پہلے انٹرویومیں انکشاف کیاہے کہ شادی کے لیے میں نے پہلے امیرگیلانی کوپروپوزکیاتھا۔

 خوبرواداکارہ ماورا حسین کا امیر گیلانی سے شادی کے بعد ایک پاکستانی جریدے  کودیاگیا خصوصی انٹرویو شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے  شوہراداکار امیر گیلانی سے اپنے تعلق کے بارے میں بتایا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

View this post on Instagram

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

ماورا حسین نے مذکورہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امیر گیلانی کے ساتھ میری پہلی ملاقات ڈرامہ سیریل "ثبات" کے سیٹ پر ہوئی تھی، اس سے قبل ایک ہی کالج میں پڑھنے کے باوجود ہماری کچھ خاص بات چیت نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امیر گیلانی کو پہلے میں نے پروپوز کیا تھاکیوں کہ میں جانتی تھی کہ میرا ہمسفر یہی یا اس جیسا کوئی شخص ہوگا۔

ماورا حسین نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ہم قریبی دوست بن گئے اور ہمارا تعلق چند سال کے دوران مضبوط ہو گیا۔

ماورا حسین نے مزید انکشاف کیا کہ ہمارے رشتے کا باقاعدہ طور پر آغاز 2024ء میں اس وقت ہوا تھا جب امیر گیلانی کی والدہ نے باضابطہ طور پر میرا ہاتھ مانگا تھا، اس دوران میرے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

اداکارہ نے شادی خفیہ رکھنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم دونوں وکلاء ہیں، شادی خفیہ رکھنے کے لیے ہمارے درمیان ہونے والے معاہدوں نے ہمارے لیے بڑا کام کیا۔