عمران خان میرے لیے تھانے کیوں گئے؟نادیہ جمیل نے اہم انکشاف کردیا

Feb 12, 2025 | 10:44:AM
عمران خان میرے لیے تھانے کیوں گئے؟نادیہ جمیل نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنے منگیتر اور حالیہ شوہر کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئیں تو انہیں چھڑانے کے لیے والد سمیت عمران خان بھی تھانے آئے تھے۔

نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک میگزین کودیئے گئے انٹرویو میں اپنے بچن سمیت کیریئر اور بیماری سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

نادیہ جمیل نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 18 سال کی عمر میں اپنی سہیلیوں سے ملنے کی اجازت ملی تب وہ سہیلیوں کے ساتھ باہر جا سکتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو محض 14 سال کی عمر سے جانتی ہیں اور دونوں شادی سے قبل بھی فون پر بات کرنے سمیت ملاقاتیں بھی کیا کرتے تھے، اس زمانے میں پی ٹی سی ایل کے فون ہوتے تھے، وہ والدین سے چھپ کر منگیتر کو فون کیا کرتی تھیں، کوشش کرتی تھیں کہ والدین کو معلوم نہ ہو، 17 سال کی عمر کے بعد بچپن کی پابندیاں کم ہونے لگیں اور 18 سال کی عمر میں انہیں اپنی سہلیوں سے ملنے کی اجازت ملی۔

نادیہ جمیل نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے سہیلیوں کے ساتھ پارٹی کے بہانے منگیتر سے ملنے کا پروگرام بنایا،اس وقت ضیاالحق کی جانب اخلاقی پولیس کے طور پر تعینات کی گئی"شاہین پولیس" ہر وقت نکاح کے بغیر ملنے والوں کو پکڑنے میں لگی رہتی تھی،وہ منگیتر کے ہمراہ گاڑی پر سیر کو نکلیں تو راستے میں"شاہین پولیس" نے ہمیں گرفتار کرلیا اور انہیں تھانے لے گئی۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے منگیتر نے پولیس کو منتیں کیں اور جرمانے کے طور پر راستے میں ہی کوڑے مار کر چھوڑنے کی درخواست بھی کی لیکن پولیس انہیں تھانے لے گئی اور ان کے پاس نکاح نامہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ پولیس نے تھانے میں لانے کے بعد دونوں کو ایک ایک فون کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے ورثا کو بلانے کا کہا جس پرمیں نے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین سے فون پر بات کرکے انہیں آگاہ کیا،اس وقت والد بھی اپنے دوست کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ان کے ساتھ عمران خان بھی بیٹھے ہوئے تھے جو ان کے والد کے انتہائی اچھے دوست تھے،بعد ازاں ان کے والد عمران خان اور اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ انہیں چھڑانے تھانے پہنچے، جہاں پولیس نے عمران خان کو دیکھتے ہی سب کے لیے چائے منگوائی،مجھے چھڑانے کے لیے عمران خان آئے تو پولیس والے بھی حیران ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کامیاب شادی شدہ زندگی: صاحبہ افضل نے رازبتادیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے والد کے اچھے دوست رہے ہیں، وہ انہیں "انکل" کہتی ہیں، بعد ازاں انہوں نے عمران خان کو ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے لیے بھی بلایا تھا۔

نادیہ جمیل کے مطابق عمران انکل نے انہیں شادی کے کئی سال بعد اچھی لڑکی قرار دیا اور کہا کہ جس کے ساتھ پولیس کےہاتھوں پکڑی گئی تھی اسی کے ساتھ اس نے شادی کرلی۔