بہاولنگر: نومنتخب  صوبائی اسمبلی سہیل خان مسلم لیگ ن میں شامل

Feb 12, 2024 | 17:56:PM
بہاولنگر: نومنتخب  صوبائی اسمبلی سہیل خان مسلم لیگ ن میں شامل
کیپشن: بہاولنگر: نومنتخب  آزاد ایم پی اے محمد سہیل خان کی ن لیگ میں شمولیت، شہباز شریف کا خیر مقدم
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بہاولنگر سے نومنتخب  آزاد ایم پی اے  محمد سہیل خان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر شہباز شریف نے خیر مقدم کیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 240 بہاولنگر سے نومنتخب  آزاد امیدوار محمد سہیل خان نے شمولیت کے بعد صدر پی ایم ایل (ن) شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں عطا تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین اور نومنتخب ا یم پی ایز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست سے متعلق بڑا فیصلہ، علیم خان حیران رہ گئے

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے آزاد امیدوار محمد سہیل خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتے ہیں مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے۔