پی ایس ایل 9 : اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

Feb 12, 2024 | 08:50:AM
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی کو کراچی کنگز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا 

اسٹیو کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔

اسٹیو کربی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بولنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قطر نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی فوج کے 8 افسروں کو رہا کر دیا

 بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔