بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

Feb 12, 2023 | 19:07:PM
بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عملدرآمد تیزکردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کرلیا،کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی،پلان کے تحت جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہوگی۔برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے 13پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی ،جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے،پلان کے تحت 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: جو بہادری کیساتھ کھیلے گا وہ جیتے گا،محمد رضوان
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی ،جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے سے 73ارب روپے حاصل ہوں گے ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے46 پیسے تک مہنگی ہو گی ،فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ3 روپے21 پیسے فی یونٹ بنے گا ، مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69 پیسے مہنگی کی جائے گی ،جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی ،ستمبر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی ہوگی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ جون تک برآمدی شعبے،کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے ،برآمدکنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے51 ارب روپے حاصل ہوں گے،کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ن لیگ کو عمران خان کا بوجھ اٹھانے کا نتیجہ بھگتنا پڑیگا،شاہد خاقان عباسی