وزیراعلیٰ اور وزیر اطلاعات کی پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کےنومنتخب ارکان کو مبارکباد

Dec 12, 2025 | 21:27:PM
 وزیراعلیٰ اور وزیر اطلاعات کی پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کےنومنتخب ارکان کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی  بخاری نے  کی پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد  ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نومنتخب صدر خواجہ نصیر ،سیکرٹری عباس حیدر نقوی ۔جائننٹ سیکرٹری فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکریٹری واصف محمود کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار  کرتے ہوئے کہا  کہ امید ہے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیدار ایوان کے تقدس کےلئے مثبت رپورٹنگ کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔ 

وزیر اطلاعات عظمی  بخاری نے پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکریٹری واصف محمود کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری اسمبلی کا لازم جز ہے۔ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری شاندار ماضی کی امین ہے۔ امید ہے کہ پریس گیلری کی نو منتخب قیادت حکومت، اسمبلی اور عوام کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز