پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز

Dec 12, 2025 | 19:06:PM
پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر  پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.45 روپے سے کم ہو کر 263.09 روپے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے  سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279.65 روپے سے کم ہو کر 267.80 روپے کا ہو جائے گا۔

ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 10.01 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر 16 دسمبر 2025 سے عملدرآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں:بلاول بھٹو