چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی نیوی وار کالج کی اختتامی تقریب میں شرکت

Dec 12, 2025 | 18:36:PM
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی نیوی وار کالج کی اختتامی تقریب میں شرکت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق اکیسویں صدی میں سمندروں کی بڑھتی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا گیا،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے قوم میں سمندروں کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے جہاز رانی اور ماہی گیری کے شعبوں کی استعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

کمانڈانٹ وار کالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ورکشاپ کا جائزہ پیش کیا، میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ میں پارلیمنٹ، پالیسی ساز، بیورو کریٹس، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی شرکت۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف بہتر ین کارکردگی دکھائی :محسن نقوی