اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت ،عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ملاقات انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ اشک آباد کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
پاک ایران وزرائے خارجہ کے دوران خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید ، مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے:سہیل آفریدی