پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل خان نیازی گرفتار

Dec 12, 2023 | 16:15:PM
 پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فیصل خان نیازی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،سابق رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف فیصل خان نیازی کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ایئرپورٹ سکیورٹی کے مطابق فیصل خان نیازی کو ایمگریشن کے دوران نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہے جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی