سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

Dec 12, 2023 | 14:46:PM
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری ،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1800روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا،1543 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 128روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر مزید سستا،روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کم ہو کر 1985 ڈالرز فی اونس ہو گیا ۔